Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

زیادہ عظمت والا وہ ہو گا جو زیادہ کثرت سے ذِکْرُ اللہ کرے گا۔

لہٰذا اَپنی قربانیوں کو عظیم بنائیے! اللہ پاک کا خُوب خُوب ذِکْر کرتے رہیے۔ ہاتھ میں تسبیح رکھ لیجیے! *اللہ، اللہ پڑھتے رہیے! *یَاحَیُّ یَا قَیُّوْم پڑھیے! *یَا رَحْمٰنُ وَ یَا رَحِیْم پڑھیے! *کلمہ طیبہ پڑھتے رہیے! *درودِ پاک کی کَثْرت کیجیے کہ یہ بھی ذِکْرُ اللہ ہی کی ایک صُورت ہے *زیادہ نہیں تو کم از کم پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیجیے! *ہر نماز کے بعد 5 یا 10 مِنْٹ بیٹھ کر ذِکْرُ اللہ کر لیجیے! *روزانہ کچھ نہ کچھ تِلاوت کرتے رہیے! *ہر نماز کے بعد آیتُ الکُرسی اور تسبیحِ فاطمہ پڑھیے! *سُوْرَۂ اِخْلاص شریف کثرت سے پڑھتے رہیے! *رات کو سُوْرَۂ مُلْک کی تِلاوت کیجیے! *اور اِن دِنوں کا خاص ذِکْر ہے تکبیرِ تَشْرِیق؛ اَللہُ اَکْبَرُ اَللہ ُ اَکْبَرُ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ  اَللہُ  اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد ۔

اس کی کثرت فرمائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

ذِکْرُ اللہ سے محبّت

اللہ پاک کے نبی حضرت اِبْراہیم  علیہ السَّلام  جن کی یاد میں ہم قربانی کیا کرتے ہیں، آپ  کو ذِکْرُ اللہ سے بہت محبّت تھی، واقعہ بڑا مشہور ہے، ایک مرتبہ فِرشتوں نے اللہ پاک کے حُضُور عرض کیا: یا اللہ پاک! حضرت اِبْراہیم  علیہ السَّلام  کو خَلِیْل بنایا گیا ہے، ہم اِن کی محبّت دیکھنا چاہتے ہیں، اللہ پاک نے اِجازت عطا فرما دی، ایک فرشتہ زمین پر آیا اور اِنسانی شکل اِخْتیار کر کے ایک غار میں بیٹھ کر ذِکْرُ اللہ کرنے لگا۔

اللہ پاک نے حضرت اِبْراہیم  علیہ السَّلام  کو مال کی کثرت عطا فرمائی تھی، آپ کے پاس ایک ہزار بکریاں تھیں، اُن کی رَکھوالی کے لیے کُتّے رکھے ہوئے تھے، ان کے گلے میں