Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

داخِل ہو رہی تھیں، اُن کا ذہنی توازُن کیسے درست ہو گیا؟ آزمائش کیسے دُور ہوئی؟ اس بارے میں بتاتے ہوئے میری بہن بولیں: میں سو رہی تھی، خواب میں کسی نے مجھے کہا: اللہ پاک نے تمہارے دادا کی نیکی کی برکت سے تمہارے والد اسماعیل کی حفاظت فرمائی اور تمہارے والِد اسماعیل کی برکت سے تمہاری حفاظت فرماتا ہے۔ تمہارے دادا اور والِد شَیْخَیْنِ کَرِیْمَیْن (یعنی مسلمانوں کے پہلے اور دوسرے خلیفہ) حضرت ابو بکر صِدِّیق اور عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہُ عنہما   سے محبّت کرتے تھے، اسی لئے حضرت صِدِّیقِ اکبر اور فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہُ عنہما    نے اللہ پاک کے حُضُور تمہاری سِفَارش کی، اب اگر تم چاہو تو میں دُعا کروں، اللہ پاک تمہیں شِفَا عطا فرمائے گا، اگر چاہو تو صبر کرو تو تمہارے لئے جنّت ہے۔میں نے کہا:میں تو جنّت ہی چاہتی ہوں،باقی اللہ پاک کی رحمت وسیع ہے،وہ چاہے تو دُنیا میں شِفا اور آخرت میں جنّت دونوں ہی عطا فرما دے۔ خواب میں آنے والے نے کہا:تمہارے دادا اور والِد شیخینِ کریمین  رَضِیَ اللہُ عنہما   سے محبّت کرتے تھے،اس کی برکت سے اللہ پاک نے تمہیں شِفَا بھی دی اور تمہارے لئے جنّت کی بشارت بھی ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! محبّتِ صحابہ، محبّتِ اَہْلِ بیت، محبّتِ صِدِّیق و فاروق کی کیسی نِرالی شان ہے...!!اللہ پاک ہمیں بھی یہ ایمانی محبّت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ    صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی

پیارے اسلامی بھائیو! نیک اَعْمَال دُنیا اور آخرت میں بھلائی کا ذریعہ ہیں۔ نیکی چھوٹی ہو


 

 



[1]... مجموع رسائل ابن رجب،جلد:3،صفحہ:101۔