Book Name:Shab e Meraj Deedar e Ilahi
کے متعلق بتاتے گئے، جب آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے سب کچھ بتا دیا تو لوگ پُکار اُٹھے: جہاں تک نشانیوں کا تعلق ہے، خُدا کی قسم! وہ بالکل درست ہیں۔([1])
ممکن ہی نہیں عقلِ دو عَالَم کی رسائی
ایسا دیا اللہ نے رُتْبہ شبِ مِعْرَاج([2])
اللہ کی عنایت مرحبا معراج کی عظمت مرحبا
آقا کی رِفعت مرحبا آسماں کی سیاحت مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دِیدارِ اِلٰہی کے بارے میں احادیثِ کریمہ
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شبِ معراج جاگتے ہوئے، اپنے سَر کی آنکھوں سے پُورے ہوش و حواس کے ساتھ اپنے رَبِّ کریم کا دِیدار کیا اور اس شان سے کیا کہ
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(۱۷) (پارہ:27،النجم:17)
ترجمہ کنزُ العِرفان: آنکھ نہ کسی طرف پھری اور نہ حد سے بڑھی۔
* مسند امام احمد میں صحیح سند کے ساتھ حدیثِ پاک ہے، رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: رَأَيْتُ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى میں نے اپنے رَبّ کریم کو دیکھا۔([3]) * امام دیلمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت لکھی، سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی