Book Name:Qaroon Ko Naseehat

صِرْف یہی ہمارا حِصَّہ ہے، اس کے مُتَعَلِّق فرمایا گیا کہ دُنیا سے اپنا حِصَّہ مت بھولو! یعنی کفن کو یاد رکھو!

وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی محل بھی                            جہاں تاک میں ہر گھڑی ہو اَجَل بھی

بس اب اپنے اِس جہل سے تُو نکل بھی                  یہ جینے کا انداز اپنا بدل بھی

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے                                                                 یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں

بادشاہوں کے عبرتناک جملے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے ہم اس دُنیا میں جو کچھ بھی کر لیں، جتنا بھی کما لیں، جتنا بھی جمع کر لیں، آخر ہمارے پاس کیا بچے گا؟ کیا ساتھ لے کر دُنیا سے جائیں گے؟ ایک کفن...!!

جیتنے دُنیا سکندر تھا چلا

جب گیا دُنیا سے خالی ہاتھ تھا

*خلیفہ عبد الملک بن مروان بڑے کرّ و فرّ  کا(یعنی شان و شوکت والا)   بادشاہ تھا، جب اس کا آخری وقت آیا تو کسی نے پوچھا: اس وقت آپ خُود کو کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ عبد الملک بن مروان بولا: بالکل ویسا ہی محسوس کر رہا ہوں، جیسا قرآنِ کریم نے فرمایا کہ

وَ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ تَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَآءَ ظُهُوْرِكُمْۚ- (پارہ:7، اَلْاَنْعام:94)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اور بیشک تم ہمارے پاس اکیلے آئے جیسا ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اورتم اپنے پیچھے وہ سب مال و متاع چھوڑ آئے جو ہم نے تمہیں دیا تھا

یہ آیت پڑھتے ہی اس کا دَم نکل گیا۔  *خلیفہ ہارُونُ الرَّشید بھی بہت رُعب و