Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai

Book Name:Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai

کے واسطے اور ذریعے سے ہمیں قرآنِ کریم کیوں عطا فرمایا ؟ اس میں حکمت کیا ہے ؟  اس کا مقصد کیا ہے ؟ فرمایا :

الٓرٰ

یہ حُرُوفِ مُقَطَّعات ہیں ، جو مختلف سُورتوں کے شروع میں آتے ہیں ، یہ اللہ پاک اور اس کے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے درمیان راز ہیں ، ( [1] )  ان کا دُرُست معنیٰ اللہ پاک جانے یا اللہ پاک کی عطا سے اس کے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جانتے ہیں۔

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ

ترجمہ کنزُ العِرفان : یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازِل کی ہے۔

یعنی اے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ پاکیزہ کِتَاب قرآنِ کریم جو ہم نے آپ کی طرف نازِل فرمائی ہے ، اس کا مقصد اور اس کی حکمت کیا ہے ؟

لِتُخْرِ جَ

مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن : تاکہ تم نکالو

کس کو نِکالو !

النَّاسَ

مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن : لوگوں  ( کو )

یعنی ہروہ جو انسان ہے ، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی اَوْلاد سے ہے ، اسے نِکالو ! کہاں سے نِکالنا ہے ؟ فرمایا :

مِنَ الظُّلُمٰتِ

مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن : اندھیروں سے

ان اندھیروں سے نِکال کر کہاں لے کر جانا ہے ؟ فرمایا :


 

 



[1]...حاشیہ شیخ زادہ علی تفسیر بیضاوی ، پارہ : 1 ، البقرہ ، زیرِ آیت : 1 ، جلد : 1 ، صفحہ : 143۔