Book Name:Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai
ماڈرن ، جوئے اور شراب کا عادِی تھا ، مَعَاذَ اللہ ! گُنَاہوں پر اتنا دلیر تھا کہ کسی طرح باز نہ آتا تھا ، ایک بار میں نے اسے امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا بیان سننے کے لئے دیا۔
اس نے جب یہ بیان چلایا تو امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے الفاظ تاثیر کا تِیْر بن کر اس کے دِل میں پیوست ہونے لگے ، الحمد للہ ! امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے بیان کی برکت سے حیرت انگیز طَور پر اس کے دِل میں مدنی انقلاب برپا ہوا اور اُس نے گُنَاہوں سے توبہ کر لی ، داڑھی شریف بھی رکھ لی اور سَر پر عمامے شریف کا تاج بھی سجا لیا۔ ( [1] )
اسی ماحول نے ادنی کو اعلی کر دیا دیکھو اُجالا ہی اُجالا ہی اُجالا کر دیا دیکھو
گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت
دعوتِ اسلامی کے شروع شروع کی بات ہے ، شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ چند اسلامی بھائیوں کو ساتھ لے کر نیکی کی دعوت دینے کے لئے کھارا دَر ( کراچی ) کے علاقے میں تشریف لے گئے ، وہاں آپ کی نظر ہوٹل میں بیٹھے ہوئے چند گونگے بہرے اسلامی بھائیوں ( Special Persons ) پر پڑی ، آپ ہوٹل میں داخِل ہوئے اور انہیں اشاروں کے ذریعے نماز کی دعوت دی۔ امیر ِاہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی اس نیکی کی دعوت کے جواب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں ( Special Persons ) نے اشاروں ہی کے ذریعے ٹال مٹول کی مگر امیر ِاہلسنت نے کوشش جاری رکھی اور انہیں اشاروں کے ذریعے نماز قضا کرنے کے عذابات بتائے ، الحمد للہ ! آپ کی پُر خلوص دعوت کی برکت سے وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی آپ کے ساتھ مسجد چلنے کے لئے تیار ہو گئے ، وہاں نماز کے