Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai

Book Name:Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai

کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

اللہ ! کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                                     اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ تو چند ایک واقعات ہیں ، جوموقع کی مُناسبت سے میں نے سُنائے ، الحمد للہ ! * دعوتِ اسلامی نُورِ اسلام بانٹنے والی * نُورِ قرآن بانٹنے والی * سُنتوں کا نُور عام کرنے والی دِینی تحریک ہے * اللہ پاک کے فضل سے اس دینی تحریک نے دُنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔ الحمدللہ ! دعوتِ اسلامی نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی زندگیاں بدلی ہیں۔

یومِ دعوتِ اسلامی کی دُھوم دھام

پیارے اسلامی بھائیو ! کل 2 ستمبر کو یومِ دعوتِ اسلامی ہے ، 2 ستمبر 1981ء کو دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تھا ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی 42 سال کے عرصے میں جتنے عظیم کارنامے سر انجام دے چکی ہے ، ان سب کا بیان اس مختصر وقت میں نہیں ہو سکتا ، کل یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر مدنی چینل کی خصوصی نشریات ( Special Transmission )  دیکھئے ! آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کی  دعوتِ اسلامی کس کس انداز سے دُنیا بھر میں دِین کی خدمت کرنے میں مَصْرُوف ہے۔

دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کا مختصر تعارُف

دعوتِ اسلامی کا آغاز ستمبر 1981ء میں کراچی کے اندر ہوا۔ اللہ کریم کے فضل وکرم سے دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 42سال کے سفر میں سیاست ، احتجاجی ریلیوں ، دھرنوں اور


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 315۔