Book Name:Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai
ہڑتال وغیرہ سے دُور رہ کر مُثبت ( Positive ) انداز میں دِین کا وہ کام کیا ہے کہ جس کی مثال ملنی مشکل ہے۔ کراچی سے شروع ہونے والی دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جاپہنچی اور آج ( یعنی2023ء میں ) دعوتِ اسلامی کا دِینی کام 80سے زائد شعبوں میں پھیل چُکا ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچّوں اور بچیوں ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً14, 290 ( 14ہزار2سو90 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً4,56,773 ( 4لاکھ56ہزار7سو 73 ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ وناظرہ کی مُفت تعلیم دی جا رہی ہے * فروغِ علمِ دین ( عالم و عالمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃُ المدینہ قائم ہیں۔ اب تک تقریباً 1350 ( 1ہزار 3سو50 ) جامعۃ المدینہ ( بوائز&گرلز ) قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 1,18,613 ( 1لاکھ ، 18ہزار6سو13 ) طلبہ و طالبات کودرسِ نظامی ( عالم و عالمہ کورس ) مُفت کروایا جا رہاہے۔ اب تک تقریباً ( 28ہزار5سو 29 ) عالم و عالمہ کورس مکمل کر چکے ہیں * لاکھوں حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ و معلّم ، عالم و مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحِ امّت اورکردار سازی کا کام جاری ہے ، لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول ( اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ) اس مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے حصول کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں * متعدد دارُالافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام امّت کی شرعی رہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃُ العلمیہ ( Islamic Research Center ) میں مختلف موضوعات پر بے شمار دینی کتابیں چھاپی جاچکی ہیں * فیضان آن لائن اکیڈمی ( بوائز & گرلز ) قائم ہے