Book Name:Dawat e Islami Noor e Islam Baantti Hai
جس کے ذریعے آن لائن عالم کورس ، قرآنِ پاک حفظ کروایا جاتااور ناظرہ پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائدآن لائن کورسزکے ذریعے تقریبا80ممالک ( Countries ) میں لوگوں کو گھربیٹھے علمِ دِین کی روشنی پہنچائی جارہی ہے * انگلش میڈیم اسلامک اسکولنگ سسٹم بنام دارُ المدینہ کے ذریعے ہزاروں بچے اور بچیاں دینی ودنیوی علوم حاصل کر رہے ہیں * مدنی چینل کے ذریعے 6بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت کی جا رہی ہے۔
اے عاشقانِ غوثِ اعظم ! آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ الحمدللہ ! دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ FGRF کے تحت * پچھلے سال سیلاب زدگان میں اب تک تقریباً 2ارب سے زیادہ کی اشیا اور رقم خرچ ہو چکی ہے * سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے کے کام پر تقریبا 5کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ ہو چکی ہے * سیلاب زدگان کو ہزاروں خیمے مہیا کئے گئے * 4 ماہ تک مختلف مقامات پر موجود ہزاروں افراد کے لئے 3 وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا * مکمل اور جُزوی تعمیر شدہ مکانات کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہے * سینکڑوں مساجد کی دوبارہ تعمیر کا سلسلہ شروع ہوا * تقریباً 257فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے * ملک بھر میں اب تک تقریباً 1900 سے زائد کنویں ، سولرپمپ لگائےجا چکے ہیں * تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیےاب تک تقریباً 60 ہزار خون کی بوتلیں ( Blood Bags ) مختلف اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں * فیضان ری ھیبلی ٹیشن سینٹر ( Faizan Rehabilitation Center ) کراچی میں 2 ، لاہور میں1اورفیصل آباد میں 1 قائم ہوچکے ہیں۔یہاں سُننے اور بولنے سے محروم بچوں کی اسپیچ تھراپی ( Speech therapy ) کے