Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

ایک غیر مسلم کا عبرتناک جواب

ایک غیر مسلِم مفکر تھا ، اس سے کسی مسلمان نے کہا : تم ایسے صاحبِ نظر ہو ، عقل رکھتے ہو ، پھر مسلمان کیوں نہیں ہو جاتے ؟  اس پر اُس غیر مسلم نے ایسا عبرتناک جواب دیا کہ اسے سُن کر ہر غیرت مند مسلمان کا ندامت سے سَر جھک جائے ، غیر مسلم نے کہا : جب میں اُس اسلام کو دیکھتا ہوں جو مسلمانوں کی کتابوں میں لکھا ہے تو میرے دِل میں اسلام کی حقانیت  ( یعنی سچّائی )  کے چراغ روشن ہو جاتے ہیں ، میرا دِل چاہتا ہے کہ میں ان مقدّس کتابوں کو ساری زِندگی سینے سے لگائے رکھوں مگر جب میں اُس اسلام کو دیکھتا ہوں جس پر آج کل کے مسلمان عمل کر رہے ہیں تو میرا دِل اسلام سے بیزار ہو جاتا ہے۔  ( [1] )

بن گئے تنکے نشیمن کے قفس کی تیلیاں                                بَن گیا کیا ؟ ہم چلے تھے کیا بنانے کے لئے

وضاحت : گھر بنانا تھا ، قید خانہ بن گیا ، ہم بنا کیا رہے تھے ؟ اور بن کیا گیا ؟ مطلب یہ کہ ہم اُلٹے رستے کے مُسَافِر ہو گئے ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ہم دوسروں کے لئے نمونۂ زِندگی بنتے ، ہمارے سبب اسلام کو ترقی ملتی مگر الٹ ہو گیا ، لوگ ہمارے سبب اسلام سے نفرت کرنے لگے۔

اُمَّتِ مسلمہ کی ایک اَہَم ترین ذِمَّہ داری

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ

 ( پارہ : 4 ، آلِ عمران : 110 )

ترجَمہ کنز العرفان : ( اے مسلمانو ! )  تم بہترین امت ہو جو لوگوں  ( کی ہدایت ) کے لئے ظاہر کی گئی ، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔


 

 



[1]...عرفانی تقریریں، بیان: زوال کے  اسباب، صفحہ:101بتغیر قلیل۔