Book Name:Ittiba e Shehwat Ki Tabah Kariyan
نے مایہ ناز تصنیف بنام ” پیٹ کا قُفْلِ مدینہ “ تحریر فرمائی ہے۔ اس کتاب کے مُطالعے کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ آپ کو کھانے کے آداب ، بُھوک سے کم کھانےکےفوائد ، صحت مند رہنے کے اُصُول اور اس کے علاوہ بھی بے شُمار مدنی پُھول چننے کو ملیں گے۔مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے اس کتاب کو ھدیۃً حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ ( یعنی پڑھا ) بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک متکبۃُ المدینہ بھی ہے۔ دورِ حاضر میں پیغامات کی ترسیل اور کتب و رسائل کی اِشاعت کے لئے جدید ذرائع اور وسائل کا استعمال بڑی تیزی کے ساتھ عام ہوتا جارہا ہے ، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان جدید ذرائع کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے یا دیگر جائز مقاصد کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ، مگر افسوس کہ بعض باطل قوتوں نے ان ذرائع اِبلاغ کو اپنے مفادات کی تکمیل کا ہتھیار بنالیا ، جس کی مدد سے وہ شب و روز اپنے گمراہ کُن عقائد کی ترویج و اشاعت کرکے بھولے بھالے مسلمانوں کو راہِ حق سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ الغرض ایک طرف بے عملی کا سیلاب اپنی تباہیاں مچا رہا تھا تو دوسری طرف بد عقیدگی کے خوفناک طوفان کی ہولناکیاں بربادی کے بھیانک مناظر پیش کر رہی تھیں ، لہٰذا شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسُنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتن حالات میں بھی بد عقیدگی کے اس سیلاب کے آگے بند باندھنے کی انتھک کوششیں فرمائیں بالآخر آپ کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۱۴۰۶ھ بمطابق1986 میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا شاندار آغاز