Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا 91صفحات کا رسالہ  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

چاہو گر برکتیں قافلے میں چلو                پاؤ گے عظمتیں قافلے میں چلو

الفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا                چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو

  اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )   یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ( [1] )  

(2)تمام گُناہ مُعاف


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ، صفحہ:151، خلاصۃً۔