Bilal e Habshi Ki 6 Hikayat

Book Name:Bilal e Habshi Ki 6 Hikayat

اے عاشقانِ رسول !  جانوروں پر رحم کرنا سُنّت مصطفےٰ ہے  *  رحمتِ عالم نور مجسم صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانورں پر بڑی شفقت فرماتےتھے  * آپ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کی فریاد سنتے اور ان کی مدد فرمایا کرتے  * ایک مرتبہ آپ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک اونٹ کی فریاد پر اس کے مالک سے فرمایا :  تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور کام زیادہ لیتے ہو ( [1] )   * اگر کوئی جانوروں کو تکلیف دیتا تو آپ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اس سے ناراض ہوتے  * آپ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  جانوروں کو آپس میں لڑوانے ،  انہیں باندھ کر مارنے ،  اور ان کا مُثلہ بنانے ( یعنی چہرہ بگاڑنے ) سے منع فرمایا کرتے تھے۔ ( [2] )

ہرن نے ،  اونٹ نے ،  چڑیوں نے کی یہی فریاد     کہ ان کے غم کا مداوا حضور جانتے ہیں

اللہ پاک ہمیں بھی سُنّتِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم پر عمل کرتے ہوئے جانوروں پر شفقت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ،  حصہ : 16 ،  اور شیخ طریقت ،  امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ،  سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا                چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو

عِلْم حاصِل کرو ،  جَہْل زائِل کرو            پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]... ابوداؤد ،  کتاب : جہاد ،  صفحہ : 408 ،  حدیث : 2549 خلاصۃً۔

[2]...سیرت رسول عربی ،  صفحہ : 332تا 335ملتقطاً۔