Book Name:Bilal e Habshi Ki 6 Hikayat
محترمہ نے عرض کیا : وہ تو گھر پر نہیں ہیں۔
پھر زوجہ محترمہ نے عرض کیا : یارسول اللہ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! بِلال جب گھر ہوتے ہیں ، اُن کی زبان پر بَس ایک ہی رَٹ ہوتی ہے : قَالَ رَسُوْلُ اللہ ، قَالَ رَسُوْلُ اللہ آج رسول اللہ نے یہ فرمایا ، آج رسول اللہ نے وہ فرمایا ( صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) ۔
عشق دیکھئے ! حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ جب تک بارگاہِ رسالت میں حاضِر رہتے ہیں ، دیدارِ مصطفےٰ کے جام پیتے رہتے ہیں ، جب گھر آجاتے ہیں تو اپنے محبوب آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہی باتیں کرتے ہیں۔
وِچھوڑے دے میں صدمے روز جَھلَّاں یارسول اللہ !
کراں میں تیریاں دِن رات گَلَّاں یارسول اللہ !
خیر ! رسول اکرم ، نورِ مجسم صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ بات سُن کر فرمایا : مَا حَدَّثَکِ عَنِّیْ بِلالٌ فَقَدْ صَدَقَ بِلال میری طرف سے جو بھی حدیث بیان کرتا ہے ، وہ سچ ہے ، بِلالٌ لَا یَکْذِبُ بلال جھوٹ نہیں بولتا۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! کمال دیکھئے ! سچّے آقا ، رسولِ خُدا صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی سچّی زبان سے سچّے عاشِقِ رسول حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی سچائی کی گواہی دے رہے ہیں۔ یہ ہے حضرت بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی شان۔ کاش ! حضرت بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا صدقہ ہمیں ہمیشہ سچ بولتے رہنے کی توفیق ملے ، کاش ! جھوٹ سے ایسی نفرت ہو کہ مرتے دَم تک کبھی بھی جھوٹ نہ بولیں *جھوٹ بولنا گُنَاہ ہے *جھوٹ جہنّم میں لے جانے والا کام ہے