Book Name:Quran Kay Huqooq
اسے دیکھنا بھی عبادت ہے ، اسے چھونا بھی عبادت ہے ، اس کی تلاوت کرنا بھی عبادت ہے مگر اس کے باوُجُود جب تک اس پر عمل نہ کیا جائے اس وقت تک کما حَقُّہ ہدایت نصیب نہیں ہو سکتی بلکہ اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کتنے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قرآن اُن پر لعنت کرتا ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
کامِل واَکمل زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
ہم میں سے تقریباً ہر ایک چاہتا ہے کہ میری زِندگی اچھی ، خوبصورت ، بہترین اور کامِل واَکمل ہو جائے۔ ذرا دُنیا کی تاریخ پر نظر دوڑائیے! دُنیا میں سب سے کامِل ، سب سے اکمل ، سب سےاچھی ، بہترین اور خوب صُورت زِندگی کس کی ہے؟ یقیناً ایک مسلمان یہی جواب دے گا کہ اس دُنیا میں سب سے کامِل واکمل زِندگی مصطفےٰ جانِ رحمت ، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مُبَارَک زندگی ہے۔ حُضُور جانِ عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِندگی مبارک کیا تھی؟ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَانے3 لفظوں میں بتایا : کَانَ خُلْقُہُ الْقُرْآن مصطفےٰ جانِ رَحْمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مُبَارَک اخلاق قرآن والے تھے۔ ([2])
(4) : قرآنِ مجید کا چوتھا حق : اس کی تلاوت کرنا
قرآنِ مجید کا چوتھا حق ہے : اس کی تِلاوت کرنا۔ یہ بھی ہمارے مُعَاشرے کا بڑا اَلمیہ ہے کہ ہم لوگ تِلاوت نہیں کرتے ، کتنے حُفَّاظ ایسے ہیں جو صِرْف رمضان ہی میں قرآنِ