Book Name:Quran Kay Huqooq
12 دینی کام مدرسۃ المدینہ (بالغان)
پیارے اسلامی بھائیو! قرآن مجید کو درست انداز میں سیکھنے اور تعلیمِ قرآن کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصّہ لیجئے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں سے ایک “ مدرسۃُ المدینہ بالغان “ بھی ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں روزانہ ہر ذیلی حلقے میں بالغ اسلامی بھائیوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کا سلسلہ ہوتا ہے جسے “ مدرسۃُ المدینہ بالغان “ کہتے ہیں۔ مَدْرَسۃ المدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد ، تعلیمی اداروں ، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بےشمار مدرسۃ المدینہ بالغان ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعدادبھی لاکھوں میں ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآن کی تعلیم کو دنیا میں عام کرنے اور نیکی کی دھوم مچانے کیلئے 80 سے زائد شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے ان میں سے ایک شعبہ “ فیضان آن لائن اکیڈمی “ بھی ہے۔ 19ربیع الاوّل1433ھ مطابق 2012 ء میں بچوں کے لیے اور شوال 1434ھ میں بچیوں کے لیے مدرسۃ