Book Name:Quran Kay Huqooq
* رات میں تلاوت کا بہترین وقت مغرب اور عشاء کے درمیان ہے اور اس کے بعد نصف شب کے بعد اور دن میں سب سے عمدہ صبح کا وقت ہے۔ (عجائب القرآن ، ص۲۳۹)* غسل خانہ اور نجاست کی جگہوں میں قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔ (جنتی زیور ، ص۳۰۰)* رات کے وقت تلاوت کی کثرت کرے کیونکہ اس وقت ذہن پر سکون اور دل مطمئن ہوتا ہے۔ (عجائب القرآن ، ص۲۳۹)* بازاروں اور کارخانوں میں جہاں لوگ کام میں لگے ہوں زور سے قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔ (جنتی زیور ، ص۳۰۱)* جو شخص غلط پڑھتا ہو تو سننے والے پر واجب ہے کہ بتا دے ، بشرطیکہ بتانے کی وجہ سے کینہ و حسد پیدا نہ ہو۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۲) (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۲۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* زہریلے جانور سے محفوظ رہنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق زہریلے جانور سے محفوظ رہنے کی دعا یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَق ۔
ترجمہ : میں اللہ پاک کے پورے اور کامل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں ۔ (مدنی پنج سورہ ، ص ۲۲۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)