Book Name:Quran Kay Huqooq
سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سنت ہے۔ (احیاء العلوم ، ۱ / ۸۴۳) * مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رو اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔ (بہار شریعت ، جلد۱ ، حصہ۳ ، ص۵۵۰) * تلاوت کے شروع میں “ اَعُوْذُ‘‘پڑھنا مستحب ہے اور سورت کی ابتداء میں “ بِسْمِ اللہِ “ پڑھنا سنت ہے ورنہ مستحب ہے۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۱) * قرآن مجیددیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۱)* قرآن پاک دیکھ کر تلاوت کرنے پر دو ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور زبانی پڑھنے پر ایک ہزار۔ (کنزالعمال ، کتاب الاذکار ، قسم الاقوال ، رقم۲۳۰۱ ، ۱ / ۲۶۰ ، ملخصاً)
( اعلان )
تلاوت کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع
میں پڑھے جانے والے6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم