Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

لی ، ایک حدیثِ پاک ذِہْن میں آئی کہ جو بندہ مصیبت زدہ کو دیکھ کر  یہ دُعا پڑھے :

اَلْحَمْدُ للہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً

پڑھنے والا اُس مصیبت سے محفوظ رہے گا ، اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے موتیے کی بیماری والے ایک شخص کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ لی اور دِل سے مطمئن ہو گئے۔

اس واقعہ کو 16 سال گزر گئے ، 16 سال بعد ایک ماہِر ڈاکٹر کے سامنے اس بات کا ذِکْر ہوا ، اس نے بھی آنکھ کا مُعَائنہ(Check-up)  کیا اور پُورے اعتماد کے ساتھ کہا : 4 سال بعد واقعی آنکھ میں پانی اُتر آئے گا۔ مگر قربان جائیے! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے میرے محبوب آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ارشاد پر اتنا کچا اعتماد نہیں کہ طبیبوں (ڈاکٹروں) کے کہنے سے معاذ اللہ میرا یقین ڈگمگا جائے۔ الحمد للہ! 20 سال تو کیا  اب 30 سال سے بھی زیادہ عرصہ گزر چُکا ، نہ میں نے کتاب پڑھنے میں کبھی کمی کی ، نہ آنکھ میں کوئی تکلیف ہوئی۔ ([1])

اپنے دِل کا ہے اُنہی سے آرام ، سونپے ہیں اپنے انہی کو سب کام

لو لگی ہے کہ اب اُس دَر کے غُلام چارۂ دَرْدِ رضا کرتے ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  دیکھا آپ نے اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اپنے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے فرامین پر کتنا پختہ یقین تھا۔ اللہ پاک اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں بھی پختہ یقین نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]...ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 70تا71 ، خلاصۃً۔