Book Name:Imam Pak Aur Yazeed Paleed

زندگی میں نیکیوں کی بہار کیسے آئی؟

ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ دینی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں بےنمازی تھا۔ دوستوں کے جھرمٹ میں وقت کی دولت برباد ہونے کا احساس تک نہ ہوتا۔ میری نافرمانیوں بھری زندگی میں نیک اعمال کی بہار اس طرح آئی کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی مجھے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے کی دعوت دیا کرتے تھے ، ایک دِن میں نے ان کی دعوت قبول کر ہی لی اور مدرسۃ المدینہ میں شریک ہو گیا ، مدرسۃ المدینہ میں نہ صرف قرآنِ مجید درست مخارِج کے ساتھ پڑھنے کی تعلیم دی جا رہی تھی بلکہ نماز ، روزہ وغیرہ کے مسائل اور پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتیں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی تھا۔ مجھے اس محبت بھرے ماحول نے متأثر کر دیا چنانچہ میں پابندی سے مدرسۃ المدینہ میں شرکت کرنے لگا۔ اس کی برکت سے میں نے داڑھی بھی رکھ لی اور عمامہ شریف بھی سجا لیا ،  الحمدللہ! یُوں مجھے گناہوں بھری زندگی سے نجات بھی نصیب ہو گئی۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی                  صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار! مدینے کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ تجہیز و تکفین “ ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! دَعْوَتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن اورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون  سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے : Muslim's Funeral(تجہیز و تکفین موبائل ایپلی کیشن)۔ اس ایپلی کیشن میں  مَیَّت کے غُسل و کفن اور دفن وغیرہ کے متعلق اہم ترین معلومات فراہَم کی گئی ہیں اور ایک خاص بات یہ کہ مَیَّت کو غُسْل کیسے دینا ہے ، کفن کیسے پہنانا ہے ، اس کا عملی طریقہ جاننے کے لئے Animated Videos اس ایپلی کیشن میں بھی شامِل ہیں۔ خود بھی یہ موبائِل ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد