Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain

بدنگاہی جیسے گُنَاہ میرے معمول کا حِصّہ تھے ، میں نے مارشل آرٹ سیکھا ہوا تھا جس کے بَل پر لوگوں سے خواہ مخواہ جھگڑا مول لیتا ، ہر نئے فیشن کو اپنانا میرا شوق تھا ، آہ! نمازوں سے اس قدر دوری تھی کہ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کس نماز کی کتنی رکعتیں ہوتی ہیں۔ آخر رحمت کا در کھلا اور میری قسمت یوں چمکی کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ، دوست کی بات نہ ٹال سکا  اور تین دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے  مقصدِ حیات معلوم ہوا ، اپنے گناہوں پر شرمندگی ہوئی ، میری آنکھوں سے غفلت کا پردہ ہٹ گیا ، دِل کی حالت تبدیل ہو گئی ، چنانچہ میں نے گناہوں سے توبہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں زندگی گزارنے لگا۔

دل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹَلے   آؤ سب چل پڑیں قافلےِ میں چلو

کر سفر آئیں گے ، تو سُدھر جائیں گے   اب نہ سستی کریں ، قافلے میں چلو([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایپلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے : online rohani ilaj & istikhara (آن لائن روحانی علاج اینڈ استخارہ) اس ایپلی کیشن *آن لائن استخارہ*آن لائن مرید*آن لائن روحانی علاج *آن لائن کاٹ اور مختلف وظائف یعنی *بیماری سے شفا*غُربت


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 669-672۔