Book Name:Achi Aur Buri Mout

میں گزرتی ہے اور انہیں موت بھی نیکیاں کرتے ہوئے ہی آتی ہے ، جو سجدے کی حالت میں دُنیا سے جاتے ہیں ، جو تلاوت کرتے ہوئے دُنیا سے جاتے ہیں ، جو نعتیں پڑھتے ہوئے دُنیا سے جاتے ہیں ، جن کی موت نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آتی ہے ، جن کو موت عِلْمِ دین سیکھتےہوئے آتی ہے ، جن کی موت راہِ خُدا میں سَفَر کرتے ہوئے آتی ہے اور سُبْحٰنَ اللہ! وہ کیسے خوش نصیب ہیں کہ موت کے وقت جن کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ، اگر اللہ پاک کی رحمت شامِلِ حال ہوئی تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! روزِ قیامت انہیں اسی حال میں اُٹھایا جائے گا مگر آہ! کتنے بدنصیب ہیں وہ لوگ جنہیں گُنَاہ کرتے ہوئے موت آتی ہے۔

اس سے عِبْرت حاصِل کریں وہ لوگ جو شراب پیتے ہیں ، اگر خدانخواستہ شراب پیتے ہوئے یا اس حال میں کہ ناپاک شراب پیٹ میں موجود ہوئی اور موت آگئی تو کیا بنے گا؟ خدانخواستہ اگر گانے سُنتے ، فلمیں دیکھتے ہوئے موت آگئی تو کیا بنے گا؟ جو سُودی کاروبار کرتے یا کسی طرح سُودِی مُعَاملات میں مُلَوِّث ہوتے ہیں وہ غور کریں : اگر اسی حال میں موت آگئی تو کیا بنے گا؟ ناپ تول میں کمی کرنے والے ، لوگوں کی حق تلفیاں کرنے والے ، دوسروں کی جائیداد پر ناجائز قبضہ جما لینے والے ، جھوٹی قسمیں کھانے والے ، جھوٹ بولنے والے ، غیبت کرنے والے ، چغلیاں کھانے والے ، لڑائی جھگڑا کرنے والے ، دوسروں کو لڑوانے والے ، محبتیں مٹانے والے ، بےنمازی ، روزہ نہ رکھنے والے ، فرض ہونے کے باوُجُود زکوٰة نہ دینے والے ، نیکیوں سے جِی چُرانے اور خوب دِل کھول کر گُنَاہوں کا بازار گرم کرنے والے غور کریں؛ اللہ نہ کرے ، اللہ نہ کرے ، اللہ نہ کرے! اگر اسی حال میں ، توبہ کئے بغیر ، گُنَاہ کرتے ہوئے ہی موت آگئی تو ہمارا کیا بنے گا؟ آہ! کیسی