Book Name:Walion K Sardar

(Al Haaj Ubaid Raza Attari)اس میں جانشینِ  امیر اہلسنت کے بیانات ، شارٹ کلپ ، مختلف تنظیمی مصروفیات ، مدنی چینل ریڈیو ، کلپ وغیرہ کی ڈاؤن لوڈنگ (Downloading) اور سرچ (Search)  کی سہولت شامل کی گئی  ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال کیجئے اور اس سے بھرپورفائدہ حاصل کیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں آنے جانےکی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں :

* جب  گھرسے باہَرنکلیں تو یہ دُعا پڑھئے : بِسْمِ اللہِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ ترجمہ : اللہ پاک کے نام سے ، میں نے اللہکریم پربھروسا کیا ، اللہ پاک کےبغیرنہ طاقت ہے نہ قوت۔ ([1]) اِنْ شَآءَ اللہ!اس دعاکوپڑھنے کی بَرکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہکریم کی مددشاملِ حال رہے گی ، * گھر میں داخل ہونے کی دعا : اَللّٰھُمَّ  اِنِّی اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا ترجمہ : اے اللہ پاک!میں تجھ سے داخل ہونےکی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں ، اللہ پاک کے نام سے ہم(گھر میں)داخل ہوئے اوراسی کے نام سے باہرآئےاوراپنے ربِّ کریم پر ہم نے بھروسا کیا۔ ([2]) دُعا  پڑھنےکے بعد گھروالوں کوسلام کرےپھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کرےاس کے بعدسورۃُ الاِخلاص شریف (قُلْ


 

 



[1]    ابو داود ، ۴ / ۴۲۰ ، حدیث : ۵۰۹۵

[2]    ابوداود ، ۴ / ۴۲۰ ، حدیث : ۵۰۹۶