Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ * اولاد جوان(Young) ہو جائے تو جلد شادی کر دیجئے۔ *  مہمان کو جلد کھانا کھلا دیجئے۔ *  کسی کی اِصلاح کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ * حق ضائع کرنے کی معافی مانگنے میں جلدی کیجئے۔ *  ثوابِ جاریہ کمانے میں جلدی کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کا مبارک مہینا اپنی برکتیں لُٹارہا ہے۔ اس مہینے کی14تاریخ کوامیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِمحترم کا یوم منایا جاتا ہے۔ آئیے!اسی مناسبت سے آپ کی سیرت کے چند پہلوؤں کے بارے میں سنتی ہیں ، چنانچہ

ابو عطارؔ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  کا ذِکْرِ خَیر

امیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والدِ ماجدحاجی عبدالرَّحمٰن قادِری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نیک سیرت ، تقویٰ و طہارت اورشریعت وسنّت کے پیکر تھے ، آپ کی عادت تھی کہ اکثر نگاہیں نیچی رکھ کر چَلا کرتے ، آپ کے دل  میں دُنیوی مال ودولت جمع کرنے کی لالچ بالکل نہ تھی۔ آپ مساجد سے مَحَبَّت اور خوب خدمت  کیا کرتے۔ 1979ہجری میں جب امیرِاَہلسنّت’’کولمبو(سری لنکا)‘‘تشریف لے گئے تو وہاں کے لوگوں کوآپ   کے  والد صاحب سے بَہُت متأثر پایاکیونکہ اُنہوں نے وہاں کی عالیشان حَنَفی میمن مسجد کے انتظامات سنبھالے تھے اور اس مسجد کی کافی خدمت بھی کی تھی۔ آپ سلسلۂ عالیہ قادِریہ میں بیعت تھے اور قصیدۂ غوثیہ کا وِردفرماتے تھے۔ کولمبو میں قیام کے دوران امیرِ اَہلسنّت کے خالو نے دورانِ گفتگو بتایا کہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہےکہ جب کبھی چار پائی پر بیٹھ کر آپ کے والد صاحب قصیدۂ غوثیہ پڑھتے تو ان کی چار پائی زمین سے بلند ہو جاتی تھی۔