Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

نتیجہ قائم کرنے *   لذتِ گناہ کے حُصُول *   غصہ نافذ کرنے *   تحریک سے رشتہ توڑنے *   بات چیت کرنے *   کھانا کھانے *    بَد گُمانی کرنے *  روڈ پار کرنے  *  گاڑی پر سوار ہونے یا اترنے *  غم ناک خبر سنانے  *  سمجھانے *   شکوہ کرنے *   موت کی طَلَب *   رائے قائم کرنے *   مطالعہ کرنے *   ملاقات *   خبر دینے  *   کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینے *   فیصلہ کرنے *    تحریر* امتحان اور* پیر بنانے میں جلدبازی وغیرہ۔ (یاد رہے یہ تعداد حتمی (Final)نہیں ہے ، بلکہ ان کے علاوہ بھی بہت سے کاموں میں جلد بازی کی جاتی ہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

               پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم جلدبازی کے نقصانات کے بارے میں سُن رہی تھیں ۔ یاد رکھئے!جلد بازی اگرچہ شیطانی کام ہے مگر بعض کام ایسے بھی ہیں جن میں  جلدی کرنا ضروری اور شریعت کو پسند ہےاور ان کو کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے ، مگر جلدی کا مطلب یہ ہے کہ ان کو انجام دینے کے لئے جلد قدم بڑھائے نہ کہ ان کاموں کو جلدی جلدی کرنے کی کوشِش میں بگاڑ بیٹھےیا ادھورا (Incomplete) چھوڑ دے ۔ خیال رہے!ہر کام میں تاخیر و احتیاط سے کام کرے مگر اُخْروی کاموں میں جلدی کرنا بہتر کہ موت کی خبر نہیں۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۶۲۴)جیسا کہ

آخِرت کے کام میں جلدی کرنی چاہئے

حدیث پاک میں ہے : اِطمینان ہر چیز میں ہو ، سوائے آخِرت کے کام کے۔

(ابوداود ، کتاب الادب ، باب فی الرفق ، ۴ / ۳۳۵ ، حدیث : ۴۸۱۰)

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یعنی دُنیاوی کام میں دیر لگانا