Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

مدنی اِنعام نمبر17 کی ترغیب

                        پىاری پىاری اسلامى بہنو! ذُوالْحِجَّۃِالْحَرَام کے اِن 10دنوں میں کثرت سے تلاوت  کی جائے ، اپنی زبان کو ذکر و  دُرود سے تَر رکھا جائے ، خوب خوب نفل عبادت کی جائے ، راتوں میں بھی جاگ کر ربِّ کریم کی عبادت کی جائے ، گناہوں سے بچنا اور بچا نا چاہئے ، راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہئے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں خودبھی شرکت کرنی چاہیےاور اِنفرادی کوشش کے ذریعے دوسری اسلامی بہنوں  کوبھی اِس کی دعوت دینی چاہیے۔ مَدَنی اِنعامات پر عمل  کی بَرَکت سےہمیں اِنفرادی کوشش اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی بھی سعادت ملتی ہے ، چنانچہ

مدنی انعام نمبر 17 ہے : کیا آج  آپ نے کم از کم دو  اسلامی بہنوں کو اِنفرادی کوشش کے ذریعےمدنی انعامات سنتوں بھرے اجتماع و دیگر مدنی کاموں کی ترغیب دلائی؟

اللہ کریم ہم سبھی کو  دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنےاور اِس کی ترغیب دلانے  والا جذبہ نصیب فرمائے۔

اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

               پىاری پىاری اسلامى بہنو! ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَاماسلامی سال کا وہ بارہواں مہینا ہے جو حُرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔ حُرمت یعنی اِحترام والے مہینے چار(4)ہیں : (1) ذُوالْقَعْدَۃِ الْحَرَام (2)ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام(3)مُحَرَّمُ الْحَرَام اور(4)رَجَبُ الْمُرَجَّب۔ اِن میں سے افضل ذُو الْحِجَّۃِ  الْحَرَام ہے  بالخصوص اِس کے پہلے 10دن اور راتوں کے فضائل تو بہت زیادہ ہیں۔ قرآنِ کریم نے بھی اِس مہینے کی پہلی 10راتوں کی قسم اِرشاد فرمائی ہے ، چنانچہ