Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

آئیے! اب کثرت سے گوشت  کھانے کے “ نُقصانات “ بھی سنتی ہیں :

یادرکھئے!انسانی جسم کیلئے ہفتے میں دو تین (2 / 3) بار سے زیادہ گوشت كا استعمال نقصان دیتاہے۔ بڑے جانور كا گوشت زياده كھانا “ آبیل مجھے مار “ والی بات ہے کیونکہ اِس سے مسوڑھے اور دانت  خراب  ہوتے ہیں۔ زیادہ گوشت کھانے سے گُردوں(Kidneys)میں یُورِک ایسِڈ(Uric Acid)کی زیادتی ہوجاتی ہےاورگُردے اِسے آسانی سے باہر نہیں کرپاتے۔ گوشت  كا زياده استعمالجگر(Liver)کو بھی نقصان دیتا ہے۔ زیادہ مقدارمیں گوشت کھانے سے کینسر(Cancer)کا اِمکان بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا عافیت اِسی میں ہے کہ انسان اپنی صحت کو غنیمت سمجھے ، اپنے آپ کو لذّتوں ، چٹخارے دار کھانوں ، تیل و گھی میں تلی ہوئی اور چکناہٹ والی غذاؤں کا عادی نہ بنائے ، زیادہ گوشت کھانے کے سبب ہونے والی تباہ کاریوں کو ذہن میں رکھے ، اپنے نفس کو کنٹرول میں رکھے ، گوشت کھانے میں احتیاط کا دامن تھامے ، خصوصاً دعوتوں میں کھانا کھاتے وقْت تو بہت ہی زیادہ احتیاط کرنی چاہئے تاکہ زیادہ  گوشت کھانے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے۔ اللہ پاک ہمیں کھانے سمیت ہر جائز کام میں درمیانہ انداز اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

پیاری پیاری  اسلامى بہنو! آئیے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے ناخُن کاٹنے کے چند مدنی پُھول سنتی ہیں* جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے(دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۶۸)صَدْرُ الشَّریعہ ، بَدْرُ الطَّریقہ مَوْلاناامجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ  فرماتے ہیں : منقول ہے : جو جُمُعہ کے روز ناخُن تَرَشوائے (کاٹے)