Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

کا رُجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور گوشت سے بنے کھانے پکانے کو ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ، جس کے باعث گوشت سے جو فوائد و ثمرات ہمیں ملنے تھے ، بہت زیادہ استعمال  کی وجہ سے ہم اُن فوائد سے محروم اورگوشت خوری کی آفت میں مُبْتَلا ہونے کے سبب ڈاکٹروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوجاتی ہیں ، لہٰذا گوشت کے مُعامَلے میں درمیانہ انداز اختیار کیجئے اور گوشت کے نقصان دینے والےاَثرات کو کم کرنے کے لئے اُس کے ساتھ سبزیوں(Vegetables)کا استعمال  ضرور رکھئے۔ آئیے! گوشت کے چند طبّی فوائد اور زیادہ گوشت کھانے کے نقصانات کے بارے میں سنتی ہیں ، چنانچہ

گوشت کے طبّی فوائد

حکیموں کا کہنا ہے : گوشت کھانے سے(بد ن کی)70 قُوّتوں میں اِضافہ ہوتا ہے ، اِس سے دیکھنے کی قُوَّت زیادہ ہوتی ہے ، گوشت بدن کے رنگ کو نکھارتا ہے ، پیٹ کو بڑھنے نہیں دیتا ، اَخلاق و عادات کو بہتر بناتا ہے ، گردن کا گوشت عُمدَہ ، لَذِیذ ، جلد ہضم ہونے والا اور ہلکا ہوتا ہے ، دَسْت کا گوشت سب سے ہلکا ، لذیذ تَرین ، جلد ہضم ہونے والا اور بیماری سے خالی ہوتا ہے۔ عام طورپراستعمال کے لئے شوربے والا گوشت  بہتر رہتا ہے۔ سب سے بہتر گوشت بکرے کا ہوتاہے۔ بکرے کے گوشت میں دَسْتی اور شانہ وہ مقامات ہیں جہاں پر ریشے موٹے نہیں ہوتے ، ایسا  گوشت جلد گلتا اور مُلائم ہوتا ہے ، پُشت (Back) کے گوشت کا ریشہ ران سے کم موٹا ہوتا ہے ، اِس میں خون پیدا کرنے والے اجزا ملتے ہیں۔ گوشت بدن کو بڑھا کر طاقت بخشتا ہے۔ گوشت کے فوائد جانوروں کےحساب سے مختلف ہیں۔ بکری کا گوشت  صاف خون پیدا کرتا اورگرم مزاجوں کے لئے مفید ہے۔

زیادہ گوشت کھانے کے نقصانات