Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

(مجموع لطیف  النبی  فی صیغ المولد النبوی القدسی،مولد العروس،ص۲۸۱ملتقطا)

صحابَۂ کرام نے مِیلاد كس طرح مَنایا؟

       جس طرح اللہپاک نے قرآنِ پاک میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری کا ذکر فرمایا،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےکمالات کو بیان فرمایا اور خُود سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی اپنی وِلادتِ مُبارَکہ کےتذکرے کیے،اسی طرح صحابَۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  بھی اپنی اپنی محفلوں میں حُضُورِ اکرم،شہنشاہِ اُمم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خُوب خُوب چرچے کرتے۔ چُنانچہ

       حضرتِ سَیِّدُناابُوسعیدرَضِیَ اللّٰہُعَنْہُسےروایت ہےکہ حضرتِ سَیِّدُنامُعاوِیہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے فرمایا: ایک مرتبہ سرکارِ والا تبار،شہنشاہِ ابرارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ صحابَۂ کرامعَلَيهِمُ الّرِضْوَانکےایک حلقےکے پاس تشریف لائے اورپُوچھا:تمہیں یہاں کس چیز نےبٹھایاہے؟صحابَۂ کرامعَلَيهِمُ الّرِضْوَاننے عرض کی ہم اللہ پاک کا ذِکر کرنے بیٹھے ہیں،اس کا شکر اداکررہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام کی ہدایت سے نوازا اورآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذریعے ہم پر بڑااحسان فرمایا،توآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی قسم! کیا تمہیں صرف اسی چیز نے یہاں بٹھایا ہوا ہے ؟عرض کی:اللہ پاک کی قسم! ہم کو اس کے سِواکسی اور چیز نے نہیں بٹھایا، توآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:میرے پاس جبرائیلعَلَیْہِ السَّلامآئےاوراُنہوں نے مجھے بتایا کہ اللہ پاک تمہاری وجہ سےفرشتوں پر فخر کررہاہے۔( نسائی،کتاب آداب القضاۃ، باب کیف یستحلف الحاکم، ص۸۶۱، حدیث : ۵۴۳۶)

اس حدیثِ پاک کے تحت مُفتی احمد یارخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :معلوم ہوا کہ اسلام اور حضورِانورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تشریف آوری کے شکریہ کے لیے مجلسیں(محفلیں) کرنا، حلقے بنا کر بیٹھنا