Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

نمازوں کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آیۃُ الکرسی ہر نمازکے بعد پڑھنے کی سعادت تبھی حاصل ہوگی جبکہ ہم پابندی سے نماز پڑھتے ہوں گے۔ افسوس ہماری ایک تعداد ہے جو نماز جماعت سے نہیں پڑھتی اور اسی طرح ایک تعداد ہے جو مَعَاذَ اللہ  نمازیں چھوڑ کر خود کو جہنم کا مستحق بنائے چلی جارہی ہے۔ افسوس! ہمارا ربّ تو ہمیں دن رات ڈھیروں نعمتیں بن مانگے  عطا فرمارہاہے  مگرہمیں  پورے دن میں صرف 5 وقت  اس کی بارگاہ میں سجدہ کرنے کی توفیق نصیب نہیں  ہوتی۔ یاد رکھئے! ہر عاقِل و بالِغ مرد و عورت مُسلمان پر روزانہ 5 وقت کی نَماز فَرض ہے ،جو نَماز کو فَرض نہ مانے وہ دینِ اسلام سے خارج ہے اگرچہ  اس کا نام اور اس کے دیگر کام مسلمانوں  والے ہی کیوں نہ ہوں ۔اورجونماز کو فَرض تو مانےمگر ایک  نَماز بھی جان بوجھ کر  تَرک کردے تووہ سخت فاسِق و گُنَہگار اور مسْتَحِقِّ عذابِ نار ہے۔ اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: جس نے قصداً (یعنی جان بوجھ کر) ایک وقت کی (نماز) چھوڑی ہزاروں برس جہنَّم میں رہنے کا مستحق ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کر لے۔(فتاوی رضویہ ،ج۹ص،۱۵۸)اس سے اندازہ لگائیے کہ جب ایک نماز کو جان بوجھ کر چھوڑنے پر  ہزاروں سال تک جہنم میں رہنا پڑے گاتو جوشخص دن بھر کی تمام نمازیں جان بوجھ کر ترک کر دیتا ہو بلکہ سِرے سے نمازہی نہ  پڑھتا ہو تو وہ کس قدر سخت عذاب كا شكارہوگا۔اوریادرکھئے!جان بوجھ کرنماز چھوڑنے والے سے تو خود شیطان بھی پناہ مانگتاہے،چنانچہ

مَنْقُول ہے کہ ایک شَخْص جنگل (Jungle)میں جارہا تھا، شیطان بھی اُس کے ساتھ ہولیا  ،اُس شَخْص نے دن بھر میں ایک بھی نَماز نہ پڑھی یہاں تک کہ رات ہوگئی، شیطان اُس سے بھاگنے لگا، اُس شَخْص