Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

سکھائے گا جن سے اللہ پاک مجھے نفع دے گا،حضور نے فرمایا: وہ ہے تو جھوٹا مگر تم سے سچ بول گیا۔کیا جانتے ہو کہ تم تین دن سے کس سے گفتگو کررہے ہو؟ میں نے عرض کیا: نہیں۔ ارشاد فرمایا: یہ شیطان ہے۔  ( بخاری ،کتا ب الوکالۃ،باب اذا وکل رجلا... الخ ،رقم: ۲۳۱۱، ۲ /۸۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! غور کیجئے، بخاری شریف کی اس حدیثِ پاک سے معلوم ہو رہا ہے کہ ہمارے آقا کی نگاہ مبارک  ماضی میں  ہو جانے والے واقعات بھی دیکھ لیتی ہے اور آئندہ ہونےوالے واقعات بھی دیکھ لیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ آیۃُ الْکُرْسی کےبےشمارفضائل وبرکات ہیں،٭ اگررات کوبستر پرجانےسے پہلےآیۃ الکرسی پڑھ لی جائے تو ساری رات شیطان قریب نہیں آتا٭ بلاؤں اور آفتوں سےحفاظت  ہوتی ہے٭اسی طرح نمازوں کے بعد بھی آیۃُالکرسی پڑھنےپرجنت کی بشارت ہے۔٭ رات کوسوتے وقت پڑھنےپراپنےاور پڑوسیوں کے گھروں کی حفاظت کی بشارت ہے۔(شعب الایمان، التاسع عشر من شعب الایمان، فصل فی فضائل السور والآیات، ۲/۴۵۸، الحدیث: ۲۳۹۵)٭ اگرسوتےوقت آیۃ الکرسی پڑھ لی جائےتورات بھر مکان چوری آگ اورناگہانی آفات سےمحفوظ رہےگا٭آیۃ الکرسی پڑھنےوالابدخوابی اور جنات کےخلل سے بچارہے گا٭ہرنماز کےبعدآیۃُ الکرسی پڑھنےوالےکاخاتمہ بالخیرہوگا۔

خُدایا بُرے خاتمے سے بچانا

پڑھوں کلمہ جب نکلے دَم یاالٰہی

(وسائلِ بخشش ص ۲۸)