Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

گئی ہیں ،ایک تعدادایسی ہوگی جن کی شرارتوں یابُری حرکتوں کی وجہ سے ماں باپ کی نیندیں اُچاٹ  ہوگئی ہوں گی مگر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے اب چین کی نیند نصیب ہوئی ہوگی۔

       آئیے! ہم  مدنی انعامات کا رسالہ حاصل کریں۔ ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتما ع میں نہ صرف خود شرکت کی سعادت حاصل کریں بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروائیں، پھر پتہ چلے گاکہ ماں باپ کوکس طرح خوش کرکے ان کے دِل کی دُعائیں لی جاسکتی ہیں۔” گھر درس کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں،ہروقت اپنے آپ کو نیکی کے کاموں کے لیے تیار رکھیں۔ اور عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 8 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لیجئے اور اپنی قَبْر و آخرت کو سَنْوَارئیے۔

 (3)نمازیں قضا کرنا!

پىاری پىاری  اسلامى بہنو!  ہم قیامت کی علامات کے بارے میں سن رہی تھیں ۔ معراج پہ جانے والے آقا، غیب بتانے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قیامت کی ایک نشانی یہ بھی بیان  فرمائی ہے کہ لوگ نمازیں قضا کریں گے۔(التذکرة باحوال الموتی وامورالاخرة، باب اذا فعلت ھذہ الامة…الخ، ص۵۹۷)

آج نمازیں قضا کرنے کے مناظر ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں، افسوس صدافسوس!آج ہمارے مُعاشرے میں صرف سُستی اور کاہلی کی وجہ سے آئے دِن نمازیں قضا کردی جاتی  ہیں ۔ ایک بہت بڑی تعداد ہے جو نمازیں قضا کر دیتی ہے اور انہیں اس کی کوئی پروا بھی نہیں ہوتی۔

بعض تو ایسی بھی ہیں کہ جب اُن کی ایک یا چند ایک نمازیں رہ جائیں تو ہفتوں ہفتوں بلکہ مہینوں