Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیںجنہوں نے رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار کیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں جو اُمّت میں سب سے افضل واعلیٰ ہیں۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں کہ احادیثِ طیّبہ میں ان کی شانیں بیان ہوئی ہیں۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں جنہیں رسولِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحبت کے لیےچُنا گیا۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیںجنہیں سب سے پہلے تبلیغِ اسلام کی سعادت ملی۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں جنہوں نے دِینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے کےلیے ظلم و ستم برداشت کئے۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیںجن کی مسلسل کوششوں سے پرچمِ اسلام پوری دنیا میں بلند ہوگیا۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کی تبلیغ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

٭یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیںجنہوں نےابتدائے اسلام کے مشکل ترین حالات میں بھوک پیاس برداشت کرکے ، پیٹ پر پتھر باندھ کر ، قریبی رشتہ داروں کی دشمنیاں مول لے کر بھی پرچمِ اسلام کو سربلند رکھا۔

٭ یہ وہ مبارَک ہستیاں ہیں جن کی مسلسل محنتوں اور لازوال(Eternal) قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نام لیوا ہیں ، صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کا مقام و مرتبہ اس قدر بلند ہے کہ خود اللہ پاک نے قرآنِ پاک کی مختلف آیات میں انتہائی شاندار طریقے سے ان کی تعریف فرمائی ہے۔

آئیے!اُن پاک ہستیوں کی شان و عظمت کے بارے میں قرآنِ پاک کی ایک آیتِ مبارکہ سنتی ہیں ،