Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

(3)فرامینِ مُصطفٰےسنتی ہیں :

عاشوراء کے روزے کےفضائل

1۔      ارشادفرمایا:عاشوراء کاروزہ رکھواس دن انبیائےکرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام روزہ رکھتےتھے۔(جامع صغیر،ص۳۱۲، حدیث: ۵۰۶۷)

2۔     ارشادفرمایا:یومِ عاشوراء کاروزہ رکھو اور اِس میں یہودیوں کی مخالَفَت کرو،اس سے پہلےیا بعد میں بھی ایک دن کاروزہ رکھو۔(مسند امام احمد،۱/۵۱۸حدیث:۲۱۵۴)یادرکھئے!جب بھی عاشورےکاروزہ رکھیں تو ساتھ ہی نویں یاگیارہویں مُحَرمُ الحرام کاروزہ بھی رکھ لینابہترہےاگرکسی نےصرف 10 محرم الحرام کاروزہ رکھا تب بھی جائز ہے۔

3۔     ارشادفرمایا:مجھےاللہپاک پرگمان ہےکہ عاشوراء کاروزہ ایک سال پہلےکےگناہ مٹادےگا۔(مسلم، کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام الخ،ص ۴۵۴،حدیث:۲۷۴۶)

تیرے کرم سے اے کریم! کون  سی  شے  ملی  نہیں

جھولی  ہماری  تنگ ہے، تیرے یہاں   کمی  نہیں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم یومِ عاشوراء یعنی دس محرم الحرام کےفضائل و برکات سن  رہی تھیں، یومِ عاشوراء کے فضائل میں سےایک بات یہ بھی ہے کہ اِس دن اللہپاک نے10 انبیائے کرام کو مختلف اعزازات واکرامات  سےنوازاتھا۔وہ اعزازات کیاتھے ،آئیے! سنتی ہیں:چنانچہ

یومِ عاشوراءکی  مُبارک نسبتیں