Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

(1)اسی دنحضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی مددفرمائی  گئی اور فرعون اوراس کےپیروکار ہلاک ہوئے (2) اسی دنحضرت نوحعَلَیْہِ السَّلَامکی کشتی(Ship)”جودی پہاڑ“پرٹھہری۔(3)اسی دن حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام کو مچھلی کےپیٹ سےنجات ملی۔(4)اسی دنحضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی  توبہ  قبول ہوئی  ۔(5)اسی دن حضرت یوسفعَلَیْہِ السَّلَامکنویں سےنکالےگئے۔(6)اسی دن حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی اور اسی  دن آپ عَلَیْہِ السَّلَام کوآسمان پر اُٹھایا گیا۔(7)اسی دن حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَامکی توبہ قبول ہوئی۔ (8) اسی دنحضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی۔ (9) اسی دنحضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی بینائی کا ضعف دور ہوا۔(10)اسی دننبیِ اکرم، نورِمجسمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کومغفرت کا مژدہ ملا ۔ (11)اسی دن حضرتسَیِّدنا ادریسعَلَیْہِ السَّلَامکوآسمان پر اُٹھایا گیا۔ (12) اسی دناللّٰہپاک نےحضرت سَیِّدناایوبعَلَیْہِ السَّلَام کی آزمائش دورفرمائی۔(13)اسی دنحضرتسَیِّدنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَامکو بادشاہت عطا ہوئی۔(عمدۃ القاری  ، کتاب الصوم، تحت الباب صیام یوم عاشوراء،۸/۲۳۳ملخصاً )

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!یقیناً عقل مندی کا تقاضایہی ہےکہ جو چیزجتنی معزز ہواسے اتنی ہی اہمیت دی جائے،ابھی ہم نےیومِ عاشوراء میں ہونے والے اعزازات اور اہم واقعات  کو سنا، اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن بہت اہمیت کاحامل ہے،لہٰذا ہمیں بھی اسےاتنی ہی اہمیت دینی چاہیے،اسےغفلتوں میں نہیں گزارنا چاہیے،اسےلایعنی کاموں میں نہیں کھپاناچاہیے،بلکہ اس دن خوب خوب نیک اعمال کرنےچاہئیں،اس دن زیادہ سےزیادہ نیکیاں کرنی چاہئیں،یومِ عاشورا ءکوکون سے نیک اعمال بجا لانے چاہئیں، آئیے! سنتی ہیں:چنانچہ

یوم ِعاشوراءکے اعمال

حضرت علامہ  عبدالرحمٰن ابنِ جوزیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:دس محرّ م بہت عظمت والا دن ہے، لہٰذا