Book Name:Muharram-ul-Haram Ki Fazail

مناسب ہے کہ  جس  قدرممکن  ہو اچھے کام  کیے جائیں ۔بھلائیوں کے اس موسم کو غنیمت جانو اور  غفلت سے بچو۔( التبصرۃ لابن جوزی، المجلس الاول فی ذکر عاشوراء والمحرم،۲/۸ ملتقطا) (1)یومِ عاشوراء کاروزہ رکھئےاور اس کےساتھ  نویں  یا گیارہویں محرمُ الحرام کا روزہ بھی ملالیجئےتاکہ یہودیوں کی مخالفت ہو سکے۔( مسند امام احمد،مسند عبد اللہ بن العباس۔۔۔الخ،۱/۵۱۸،حدیث:۲۱۵۴ماخوذا)(2)حضرت علی المرتضیٰرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کا فرمان ہے : عاشوراء کےدن  جو ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے تواس کی طرف اللہپاک نظر فرمائے گا اور جس کی طرف رحمٰن نظر فرمائے اُسےکبھی عذاب نہیں دے گا۔( حاشیۃ النور فی فضائل الایام   والشھور، المجلس الحادی عشرفی فضل عاشوراء، ص۱۲۴)(3) اِس دن توبہ و اِستغفار کیجئے اور  بارگاہ ِ الٰہی سے توبہ پر قائم   رہنے کی  بھیک طلب کیجئے۔(4)والدین کا اِکرام کیجئے۔(5) غصے پرقابو رکھئے۔(6) نوافل کی کثرت کیجیے۔(7) سرمہ لگائیے۔(النور فی فضائل الایام   والشھور، المجلس الحادی عشر فی فضل عاشوراء، ص۱۲۳) (8)یومِ عاشوراء کو بالخصوص اِثْمِد سرمہ لگائیے اس کی برکت سے آنکھیں نہیں دکھیں گی، جیسا کہ

نبئ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جوشخص یومِ عاشوراء اِثْمِد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی۔( شعب الایمان،باب فی الصیام،صوم التاسع مع العاشر، ۳/۳۶۷، حدیث:۳۷۹۷)

(9)اسی طرح10محرّ مُ الحرام کوفضولیات سےبچئے۔(10)رشتہ دار اسلامی بہنوں سےملاقات کیجئے۔ (11) خوشبو fragrance))لگائیے۔(12)روزہ داروں کوافطارکروائیے۔(13)قرآنِ پاک کی تلاوت کیجئے۔ (14) ستّربار سُبْحٰنَ اللہ کا وِرد کیجئے۔(15) یتیم کے سَرپر شفقت سےہاتھ پھیرئیے۔(16)ناراض مسلمانوں میں صلح کروائیے۔ (17)(ہوسکےتو)خوفِ خدا سے آنسو بہائیے۔(مرقع کلیمی،ص190ملتقطا)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد