Book Name:Allah Ki Rahmat Boht Bari Hay
جس کسی کا میں ہوں مولیٰ اس کے مولیٰ ہیں علی ہے یہ قولِ مُصْطَفٰے مولیٰ علی مشکلکُشا
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۵۲۱)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! اپنے دلوں میں اَمِیْرُ المُومِنین حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ،شیرِ خدا رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی شان و عظمت بٹھانے،اُن کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے مکتبۃ ُالمَدینہ کا شائع کردہ رسالہ”کراماتِ شیرِ خدا“ کا مطالعہ کرنا بے حد مفید رہے گا۔ اس رسالے میں ٭حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے صادر ہونے والی بہت سی کرامتوں کا تذکرہ٭آپ کے علمی و عملی فضائل کا بیان٭آپ سے محبت کرنے کا انعام اور آپ سے بغض رکھنے کا انجام٭صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِضْوَان کی شان و عظمت کے بارے میں اہم معلومات کا بیان ٭غیر اللہ سے مدد مانگنے کے متعلق سوالات کے جوابات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں۔لہٰذا آج ہی اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے،دُوسر ی اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے اور حسبِ توفیق زیادہ تعداد میں حاصل فرما کر تقسیمِ رسائل کی نیت فرما لیجئے۔
پىاری پىاری اسلامى بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتیہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد