Esal-e-Sawab Ki Barakaten

Book Name:Esal-e-Sawab Ki Barakaten

عمل بتایا۔اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب (Dream)میں اِس حال میں دیکھا کہ اُس کے بدن پر ڈامَر (Asphalt)کا لباس،گردن میں زنجیر اور پاؤں میں زنجیریں ہیں!اُس نے حضرت سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کوخواب سنایا،سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بَہُت غمگین ہوئے۔کچھ عرصے بعد حضرت  سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے  خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا، جو جنّت میں  تھی اور اس کے سر پر تاج(Crown)تھا۔ اس نے کہا اے حسن! کیا آپ  نے مجھے نہیں  پہچانا؟ میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں،جس نے آپ کو میری حالت بتائی تھی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے فرمایا: کس وجہ سے تیری حالت بدلی جسے میں دیکھ رہا ہوں؟ مرحومہ بولی: قبرِستان کے قریب سے ایک شخص گزرا اور نبی ِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجا،اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللہ کریم نے ہم ساڑھے پانچ سو(550)قبر والوں سے عذاب اُٹھالیا۔( مکاشفۃ القلوب، الباب السابع، ص ۲۴ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول اسلامی بہنو!دُرُود شریف کی فضیلت کے تَعَلُّق سے ابھی جو حکایت ہم نے سُنی، اس سے ثواب پہنچانے کی اَہَمِّیَّت واضح ہوجاتی ہے   کہ ایک لڑکی انتہائی درد ناک حالت  میں عذا ب کا شکار تھی مگرجب  اللہ کریم کے ایک بندے نے گزرتے ہوئے پیارےآقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِپاک پڑھااور اس کا ثواب قبرستان والوں کوپہنچایا تو نہ صرف اس لڑکی کو عذاب سے نجات مل گئی بلکہ مزید سینکڑوں مُردوں کو عذاب سے رہائی  نصیب ہوئی۔ذرا سوچئے!ربِّ کریم کس قدر مہربان ہےکہ اس نے صِرْف ایک بار دُرُودشریف کی بَرَکت سے سینکڑوں مُردوں پر سےعذاب دور فرما دیا،تو  جو مسلمان کثرت سےدرود ِپاک پڑھنے اور نیکیوں کا ثواب  فوت شدہ مسلما نوں کو بھیجنے کا عادی ہوگا تو اللہ پاک ثواب پہنچانے والے اور جن کو ثواب پہنچایا گیا ان سب پر اِنعام و اکرام  کی کیسی بارشیں برسائے