Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

اگر ایسا ماحول مل جائے جس میں خوب خوب عبادت کرنے کا ذہن دیا جائے تو عبادت کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ صرف گناہوں کی نفرت دل میں بیدا رکرتا ہے بلکہ کثرتِ عبادت پر بھی اُبھارتا ہے، ذیلی حلقے کے 12 مدنی کام بھی عبادات میں شامل ہیں۔ لہٰذاہمیں بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنا چاہئے۔

مجلسِ وُکلاءکا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش 107سے زائد شُعْبہ جات میں  دِینِ اسلام کامدنی پَیغام عام کررہی ہے۔ انہی شعبہ جات میں’’وَکالت‘‘(Advocacy)سے وابستہ اَفرادمیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے”مَجْلِسِ وکلا“ بھی قائم ہے۔ جس کے ذَرِیعے وکالت سے وابستہ افراد کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ،اِس مَدَنی مَقْصَدکے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت   کا مَدَنی ذِہْن دینے میں مصروفِ عمل ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مجلس کے تحت وکالت کے شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول کے گھروں، دفاتر، بارایسوسی ایشن وغیرہ میں وقتاً فوقتاً ”مَدَنی حلقوں“کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے،جبکہ اِس شعبے کے عاشقانِ رسول”ہفتہ وار اِجتماع“و”مَدَنی مذاکرے“میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔”مجلس مَدْرَسۃُا لمدینہ بالِغان“ کی کوشش سے اِس شعبے سے وابستہ اَفراد کو”تعلیمِ قرآن“کی روشنی سے مُنَوَّرکرنے کے لیے”مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان“ کی ترکیب بھی ہوتی ہے،جس میں فِی سَبِیْلِ اللہ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔اللہ کریم”مجلسِ وکلاء“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ