Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کامختصر تعارف:

حضرت سیدنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نامِ نامی  نُعمان ہے، حضرت سیدنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  والِدِ گرامی کا نام ثابِت ہے اور آپ کی کُنْیَت ابُو حنیفہ (اور لَقب امام ِاَعْظم ہے)۔

اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی اپنے رسالے "اشکوں کی برسات" میں لکھتے ہیں: حضرت سیدنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ 70 ہجری میں عراق کے مشہور شہر کُوفہ میں پیدا ہوئے اور 80 سال کی عمر میں 2 شعبان المعظم 150 ہجری میں وفات پائی۔ (اشکوں کی برسات، ص۲) آج بھی بغدادشریف کے قبرستان خیزران میں آپ کا مزارِ فائضُ الاَنْوار مَرجَعِ خَلائِق ہے۔( تاریخِ بغداد ،۱۳/۳۲۵ مفہوماً) حضرت سیدنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے چندصَحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے مُلاقات کا شَرَف حاصل کیا ہے اوربعض صَحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے براہِ راست پیارے پیارے آقا، میٹھے میٹھے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِرْشادات بھی سُنے ہیں۔ (الخیرات  الحسان، ص:۳۳ ملتقطاً)

ہو نائبِ سَروَرِ دو عالم، امامِ اعظم ابوحنیفہ                        سراجِ اُمّت فقیہِ اَفخم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

ہے نام نعمان ابن ثابت، ابو حنیفہ ہے اُن کی کُنیت        پکارتا ہے یہ کہہ کے عالم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

 (وسائلِ بخشش مرمم، ص۵۷۳)

حضرت سیدنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  بڑے عُمدہ اَخلاق کے مالک تھے۔اپنے پاس آنے والے ہر شخص کی مدد فرماتے۔(اخبار ابی حنیفہ واصحابہ،ص:۱۶) حضرت سیدنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ دن بھر علمِ دین کی اِشاعت(Preaching) میں مصروف رہتے۔ کثرت سے تلاوتِ قرآن کرنا آپ  کا معمول تھا۔

اندازِ تجارت