Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

حضرت شیخ مُحِیُّ الدِّیْن سَیِّدعبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے زمانۂ مُبَارَک  تک تفصیل سے خبردی کہ جتنے بھی اللہ پاک کے اَوْلیاء گُزرے ہیں، سب نے شیخ عبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ (کے آنے کی ) کی خبردی ہے۔(سیرت غوث الثقلین،ص۵۸)۔ (غوثِ پاک کے حالات،ص۲۱)

    اسی طرح حضرت سَیِّدُناشیخ ابُوبکربن ہُواررَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ایک روز اپنے مُریدین سے فرمایا : عنقریب عِراق میں ایک عَجَمِیْ شخص جو اللہ  پاک اور لوگوں کے نزدیک عالی مَرتَبَت ہوگا، اُس کا نام عبدُالقادر ہوگااور بَغْداد شریف میں سُکُونت اِخْتیار کریگا، قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ (یعنی میرایہ قَدم ہروَلی کی گردن پرہے) کا اِعْلان فرمائے گا اور زمانے کے تمام اَوْلیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اس کے فرمانبردارہوں گے۔ (بہجۃالاسرار،ذکراخبارالمشایخ عنہ بذالک،ص۱۴)  (غوثِ پاک کے حالات، ص۲۳)

جو وَلی قَبْل تھے یا بعد ہوئے یا ہوں گے

سب اَدَب رکھتے ہیں دِل میں مرے آقا تیرا

(حدائقِ بخشش، ص ۲۳)

مختصر وضاحت:حضورغوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی شان وعظمت یہ ہےکہ جوآپ سے پہلے ولی گزرے ہیں یا آپ کے بعد قیامت تک ولی  ہوں گے،سب آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکا ادب واحترام  اپنے دل میں رکھتے ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پِیروں کے پِیر، پیر دَسۡتۡ گِیر، روشن ضمیر شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ   مادَرْزاد(یعنی پیدائشی) وَلی تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں تھے اور ماں کو جب