Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ماہِ رَبِیْعُ الاۤخر،ماہِ فاِخر،ماہِ عبدالقادِر جاری ہے اور آج اس کی گیارہویں(11ویں) شب ہے، جس کوعاشقانِ غوثِ اعظم بڑی گیارہویں شریف بھی کہتے ہیں، اس تاریخ کو دنیا بھر میں عاشقانِ غوث و رضا،محبُوبِ سُبحانی، قُطبِ ربّانی،غوثِ صَمدانی، قِنْدیلِ نُورانی،شہبازِ لامکانی حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کاعُرس مبارک نہایت ہی عقیدت اوربڑے اِہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔دُنیا بھر میں عاشقانِ رسول  مختلف اندازسے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِیصال ثواب  کااِہتمام کرتے ہیں،کہیں اِجتماعات کااِنعقاد کیا جاتاہے توکہیں قرآن خوانی کاسلسلہ ہوتاہے،کہیں مدنی مذاکروں کے ذریعے عاشقانِ غوثِ اعظم جمع ہوتے ہیں توکہیں نفل روزے رکھ کراِیصالِ ثواب کیا جاتاہے۔کہیں غوثِ پاک کے اِیصالِ ثواب کے لیے تقسیمِ رسائل کی ترکیب ہوتی ہے توکہیں اجتماعات میں لنگرِ غوثیہ کا اِہتمام کیا جاتاہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   !دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دُنیابھر میں اِس بڑی رات کواجتماعِ غوثیہ کااِہتمام کیا جاتاہے،اِسی مُناسَبت سے ہم آج سَرزمینِ بَغْدَاد پر اپنے مَزارِ پُر اَنْوَار میں آرام فَرما ،اُس مُقَدَّس ہَسْتِی کا ذِکْرِ خَیر  سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آج کے بیان میں حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاکیزہ بچپن کے کچھ واقعات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی  ولادت سے متعلق پہلے سے دی جانے والی خوشخبریاں بھی بیان کی جائیں گی، اس میں کوئی شک نہیں کہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ مادرزاد(یعنی پیدائشی) ولی تھے، لیکن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو خود اپنی ولایت کا علم کب ہوا یہ بھی سنیں گے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کے مختلف واقعات سننے کے ساتھ آپ کے علمی مقام سے متعلق ملنے والے مدنی پھول بھی حاصل کریں گے۔ اسی طرح دِینی طالب علموں(Students) سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی