Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay

خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔ ٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے،جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،  اُذْکُرُوا اللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا۔٭وقتاً فوقتاًجشنِ وِلادتِ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشی میں”مرحبایامصطفےٰ“ کے نعرے لگاؤں گا۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کی مقدس اور نورانی رات میں ہم اپنے نورانی آقا، میٹھے میٹھے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کے نور ہونے سے متعلق بیان سنیں گے، اولاً ایک ایمان افروز واقعہ سنیں گے جس سے معلوم ہوگا کہ ہمارے  نوروالےآقا،مکی مدنی مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کس طرح نور کی خیرات بانٹتے ہیں۔ اس کے ساتھ قرآنی آیات اورمختلف تفاسیر سےنورانیتِ مصطفےٰ سے متعلق مدنی پھول بھی بیان کئے جائیں گے، آقاکریم،رؤف و رحیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جسمِ اقدس سے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے جو نور کی کرنیں پُھوٹتی دیکھیں،اس کے بھی چند اِیمان افروز واقعات سنیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سنیں گے کہ آج کی رات جب مکے مدینے کے سردار،دوعالم کے مالک و مختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُنیامیں جلوہ گری ہوئی تھی تو دنیا میں کیسے کیسے واقعات پیش آئے تھے۔ اللہکرےکہ ہم دِلجمعی کےساتھ اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مکمل بیان سُننےکی سعادت حاصل کریں۔      

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ربیع الاول وہ مبارک اور عظمت والا مہینا ہے جس کا عاشقانِ