Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten
شاہ عبدُالحقّ مُحَدِّ ث دِہلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:سرکارِ مَدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کی رات خُوشی مَنانے والوں کی جَزاء یہ ہے کہ اللہ کریم انہیں اپنے فَضل و کرم سے جَنَّاتُ النَّعِیم میں داخِل فرمائے گا۔ مُسلمان ہمیشہ سے مَحفلِ میلاد مُنعَقِد کرتے آئے ہیں اور وِلادَت کی خُوشِی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتے اور خُوب صَدَقہ وخیرات دیتے آئے ہیں۔ خُوب خُوشی کا اِظہار کرتے اور دل کھول کر خَرچ کرتے ہیں ،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ با سعادت کے ذِکْر کا اِہتِمام کرتے ہیں،اپنے مکانوں کوسَجاتے ہیں اور اِن تمام اچھے کاموں کی بَرَکت سے ان لوگوں پر اللہکریم کی رَحمتوں کا نُزول ہو تا ہے۔(مَا ثَبَتَ مِنَ السُّنّة ص۷۴ ملخصاً،صبح بہاراں ،ص ۱۱)
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نےسنا کہ آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا میلاد مَنانے والوں سےاللہ کریم کس قَدر خُوش ہوتا ہے اورانہیں کیسے کیسے عظیمُ الشَّان اِنعام واِکْرام سے نوازتاہے ۔لہٰذا جَشنِ وِلادت کی خُوشی میں گھروں، میں سبز سبز پرچم لہرایئے، خُوب چَراغاں کیجئےیاکم اَزْکم بارہ(12) بَلْب تو ضَرور روشن کیجئے۔ربیعُ الاوّل کی بارھویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے اجتِماعِ ذِکر و نعت میں شرکت کیجئے اورصُبحِ صادِق کےوَقْت سبز سبز پرچم اُٹھائے دُرُودوسلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں کااِسْتِقبال کیجئے۔
12ربیعُ الاوّل کے دن ہو سکے تو روزہ بھی رکھ لیجئے کہ ہمارے پیارے آقا، مکّی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یَومِ وِلادت مَنایا کرتے تھے، جیسا کہ
حضرت سیِّدُنا اَبُوقَتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں:بارگاہِ رِسَالت میں پِیرکے روزے کے بارے میں دَریافت کِیا گیا تو اِرْشاد فرمایا:’’اِسی دن میری وِلادَت ہوئی اور اسی روز مجھ پر وَحْی نازِ ل ہوئی ۔‘‘( مُسلِم ص۵۹۱ حدیث۱۱۶۲)یاد رہے!نبیِّ کریْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَت پر خُوشی مَنَانے کا حکم قرآنِ کریم سے