Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

مَدَنی پھول: جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں:

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!صفرالمُظَفَّر کا بابَرکت مہینا جاری وساری ہے۔یہ وہ مُبارَک   مہینا ہے  جس کو دُنیائے سُنّیت کےعظیم پیشوا، امامِ اہلسُنَّت ، مجدّدِ دین و ملّت،پروانۂ شمعِ رسالت، اعلیٰ حضرت،الشاہ،الحافظ،الحاج امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنسےایک خاص نسبت حاصل ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کواللہ پاک نے بہت سی خوبیوں اورکمالات سےنوازا،ان ہی میں سب سےنمایاں خوبی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کاعشقِ رسول ہے۔آئیےاس تعلق سےآپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی