Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

مجلس مدنی انعامات

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اورنیکیوں کی راہ پر لانے کیلئے مصروفِ عمل ہے ،اسی مدنی  کام کو مزید بڑھانے کیلئے کم وبیش 104 شعبہ جات (Departments) میں نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہے،اس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔

شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانامحّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُالْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقوں،علاقوں شہروں،گاؤں،گوٹھوں میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان مدنی انعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جنّت الْفِردَوْس میں مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتے ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سچی توبہ کرتے وقت کی دُعا:

اَللّٰهُمَّ مَغْفِرَتُكَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِي، وَرَحْمَتُكَ اَرْجَى عِنْدِي مِنْ عَمَلِي

ترجمہ :اے اللہ تیرا عفو ودرگزر میرے گناہوں سے  بڑھ کر ہے اورمجھے اپنے عمل سے زیادہ تیری رحمت کی امید ہے ۔(مستدرک ،۲/۲۳۸،حدیث:۲۰۳۸)