Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

پہنائے گئے ہیں؟ان سے کہاجائے گا:تمہارے بچوں کے قرآن کو تھامنے کے سبب۔(مستدرک ،کتاب فضائل القرآن، باب من قراالقرآن وتعلمہ الخ، رقم: ۲۱۳۲، ۲/ ۲۷۸) ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا کہ بے شک اللہ پاک  ایک نیک بندے کا درجہ جنّت میں بلندفرمائے گاتووہ کہے گاکہ اے میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ! مجھے یہ  مرتبہ کیسے ملا؟ تو اللہ پاک  فرمائے گاکہ تیرے بیٹے نے تیرے لیے مغفرت کی دعامانگی ہے۔

(مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب الاستغفار والتوبۃ،حدیث:۲۳۵۴، ۱/ ۴۴۰)

مری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں                  انہیں نیک تُو بنانا مدنی مدینے والے!

                                                                             (وسائلِ بخشش،ص۴۲۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  معلوم ہوا کہ جن  کی اَوْلاد نیک اور قرآن وسُنَّت پر عمل کرنے والی اور  حافظِ قرآن ہوگی اِنہیں  بروزِ قیامت  ایسا قیمتی تاج  پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی طرح ہوگی ، ایسے خوش نصیبوں کو  بیش قیمت(یعنی قِیمتی) لباس پہنایا جائے گا ۔جنّت میں ان کے درجات بلند کیے جائیں گے ۔  لہٰذا ہمیں خود بھی  نیک اعمال کرنے چاہئیں،تلاوتِ قرآن ِ کریم کا معمول بنانا چاہئے،اپنے دل  میں خوفِ خدا پیداکرنے کی کوشش کرنی ہوگی اور اپنی اولاد کی مدنی تَرْبِیَت  کرتے ہوئے انہیں بھی اِبتدا سے خوفِ خدا کا ذہن دینا ہوگا  کہ اگر  بچپن ہی سے خوفِ خدا   کی دولت نصیب ہوگئی تو  زندگی بھر گناہوں کی دَلْدَل میں پھنسنے سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کریں گے۔آئیے !  بچوں میں خوفِ خدا  پیدا کرنے کیلئے اس بارے میں ایک ایمان افروز  حکایت سنئے ،چنانچہ ،

حقیقی مَدَنی مُنّے کا خوفِ خدا

ایک 4 سالہ حقیقی مَدَنی مُنّا سیِّدزادہ سرِ بازار زارو قطار رو رہا تھا،کسی صاحِب نے اٰلِ رسول کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عرض کی:شہزادے ! کیا بات ہے؟ اگر کسی چیز کی ضَرورت ہو تو حکم