Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?

ہماری نوجوان نَسْل گرل فرینڈ (Girlfriend) اور بوائے فرینڈ(Boyfriend) کےمَنْحوس چکّر میں پھنس کر کس طرح اپنی شرم وحیا  سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے یہ کسی پرمخفی نہیں ،آج ایک باپ  اپنی جوان بیٹی کو خود بازاروں کی رونق بناتا ہے،شوہر اپنی بیوی کو  بنا سنوار کر   لوگوں کی بدنگاہیوں کاذریعہ بناتا ہے ،بھائی ہے تو وہ اپنی بہن کو بے پردگی سے روکنے  کیلئے کوشش تک نہیں کرتا ۔

دن لہو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے

شرمِ نبی خوفِ  خدا یہ  بھی نہیں وہ بھی نہیں

(حدائق بخشش،ص۱۱۱)

      شعر کی مختصر وضاحت:اے غافل مسلمان تیرے دن کھیل کُود میں بسر ہوتے ہیں اور راتیں  تُو یادِ الٰہی سے غفلت میں  گنوادیتا ہے ، نہ تو تجھے خوفِ خدا  ہے کہ مرنے کے بعد اللہ پاک  کی  بارگاہ میں حاضر ہونا ہے اور نہ ہی اپنے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے شرم وحيا آتی  ہے کہ بروزِ  محشر انہیں  بھی  مُنہ دکھانا  ہے ۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پہلے جب یہ نَعْرہ  بُلَنْد ہواکہ  مردو عورت شانہ بشانہ چلیں تو اس کی نحوست نے  گھر کی چاردیواری میں مَحفوظ عورت کوباہر لاکھڑا کیا اور اب مَغْرِب سے چلنےوالایہ جملہ لیڈیز فرسٹ(Ladies First)یعنی ’’پہلےخواتین‘‘ہاں بھی آپہنچا۔پہلےکندھےسےکَنْدھا مِلاکرکھڑا کیا تھا اب ایک قدم آگےپہنچاکر مزید بے باکی و  بے حیائی  میں اضافہ کردیا،عورت سمجھی اس جُمْلے کے ذریعے مجھے عِزت دی جارہی ہے حالانکہ اس جُمْلے کا مَقْصَدعورتوں  کو کسی قِسْم کی عِزت دینا نہیں بلکہ صِنْفِ نازُک کو بے وُقُوف بنا کر اس کےحُسْن وجَمَال کواپنے مالی فَوَائدکےحُصُول کاذِرِیْعہ بناناہے۔ جس کا مُظَاہَرَہ  فیشن شَوز، بِل بورڈز(Billboards)اوراِشْتِہارات کےذریعےسرِعام ہوتاہے۔

آج اسلام کے دُشمن عورت کی عزت وعصمت  کو  خراب کرنے کیلئے جھوٹی ہمدردی ظاہر کرکے بے