Book Name:Sarkar ﷺ ki Jawani Ke Waqeaat

جذبے کے تحت 104شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانےمیں مَصْرُوف ہے۔اِن میں سےایک اِنتہائی اَہَمّ شُعبہ”دارُالاِفتا اہلسنَّت“بھی ہے۔جامِع مسجِد کَنْزُالاِیمان، بابری چوک بابُ المدینہ (کراچی)میں دعوتِ اسلامی  کےتحت 15شَعْبَانُ الْمُعَظَّم 1421؁ ہجری میں  دارُالاِفتا اَہلسُنَّت کا آغاز ہوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تادمِ  بَیان بابُ المدینہ(کراچی) میں5دارُالاِفتا اَہلسُنَّت قائم ہیں،اِس کے عِلاوہ زَم زَم نگر(حیدرآباد باب الاسلام سندھ)سردار آباد( فَیْصَل آباد)،مَرْکزُالاَوْلِیا(لاہور)میں 2 دارُالاِفتا راوَلپنڈی اور گُلْزارِ طَیْبہ(سرگودھا) میں دارُالاِفتا اَہلسُنَّت دُکھیاری اُمَّت کی شَرعی رَہْنمائی میں مَصروف ِ عمل ہیں،اِس شُعبے سے تَعلُّق رکھنے والےمُفْتِیانِ کِرام روزانہ سینکڑوں سُوالات کےجَوابات دیتے ہیں۔دارُالاِفتاآن لائن سے،اِنْٹرنیٹ کےذَرِیْعےاِس اِی میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net)پر سُوالات کے جَوابات پُوچھے جاسکتے ہیں۔دُنیا بھر سے ہاتھوں ہاتھ شَرْعِی رَہنمائی حاصِل کرنے کے لیےاِن نَمبرز(Numbers) پر رابِطہ  بھی کِیا جا سکتا ہے۔نمبرز نوٹ فرمالیجئے۔

(1)0300-0220112(2)0300-0220113

(3)0300-0220114(4)0300-0220115

پاکستانی وَقْت کے مُطَابِق  صُبْح 10 بجے سے شام 4بجے تک اِن نمبرز پر رابِطہ کِیا جاسکتا ہے(دوپہر ایک سے دو بجے تک وَقفہ ہوتا ہے )۔ بروزِ جُمعَہ تَعطیل ہوتی ہے ۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ !100فیصدی اسلامی چینل"مدنی چینل"کے مقبولِ عام سلسلوں میں "دارالافتاء اہلسنّت"کا سلسلہ بھی ہے جوکہ ہفتے میں 5دن،مختلف اوقات میں مدنی چینل پر براہِ راست (Live)نشرکیا جا تا ہے،یہ سلسلہ بھی دیکھتے رہنے سےعلمِ دِین کے قیمتی موتی جمع کرنے کا موقع ملے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ