Book Name:Sarkar ﷺ ki Jawani Ke Waqeaat

کابہترین ذَرِیْعہ ہے٭مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے مَدَنی اِنْعامات پر عمل ہوتا ہے،٭مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے اِشراق و چاشت کے نوافِل پڑھنے کا موقع مِلتا ہے،٭مَدَنی حلقے میں بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْنکے ذِکْرِ خَیر پر مُشْتَمِل شَجَرَہ شریف پڑھنے سُنّنے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے اوربُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کا  تَذکِرہ کرنا باعثِ رَحمت ہے چُنانچہ حضرت سَیِّدُنا سُفْیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:  نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔(حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء، ۷ / ۳۳۵، رقم:۱۰۷۵۰)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کے ذکرِ خَیر پر مُشْتَمِل اِس مُبارَک شَجَرے کی بَرَکت سے کئی عاشِقانِ رسول کے رُکے ہوئے کام بَن جاتے ہیں۔آئیے!بطورِ تَرْغِیْب ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے چُنانچہ

ویزے مل گئے

عُمَّان کے ایک اسلامی بھائی تقریباً14سال سے عَرَب مُلک عُمَان میں مُقِیْم اور 6سال سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں۔جہاں اُن کا اپنا کاروبار(Business) ہے۔اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے ،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا ۔خیر اُنہوں نے ہِمَّت کر کے ایک مَرتَبَہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نےاُنہیں  شَجَرَۂ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ ضِیائِیَّہ عَطَّارِیَّہسے شَجَرَۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نے شَجَرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلاناغہ پڑھنا شروع کردیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شَجَرَۂ عَالِیَہ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ عَطَّارِیَّہ پڑھنے کی بَرَکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں